پاکستان
28 مارچ ، 2012

ق لیگ کے رہنما امیر مقام کی نواز شریف سے ملاقات

ق لیگ کے رہنما امیر مقام کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور… مسلم لیگ ق کے ر ہنما امیر مقام نے رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے اور وہ جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ رائیونڈ میں ہونیوالی ملاقات میں امیر مقام نے نوازشریف کی پالیسیوں پراعتماد کااظہار کیا۔مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق امیر مقام جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کریں گے۔امیر مقام مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔رائیونڈ میں ہونیوالی ملاقات میں شہبازشریف،طفراقبال جھگڑا،مہتاب عباسی ،پیرصابرشاہ سمیت دیگررہنما شریک تھے۔

مزید خبریں :