21 جنوری ، 2012
پاؤلو … برازیل کے شہر پاوٴلو میں فیشن ویک کے دوسرے روز بھی خوش نما ملبوسات اور دل کش ماڈلوں کے جلوے دلوں کو لبھاتے رہے ۔فیشن ویک کے دوسرے دن بھی صف اول کے ڈیزائنروں کے ملبوسات پیش کیے گئے۔جدید تراش خراش کے دل آویز پیراہن فیشن کے نئے رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں۔ساوٴ پاوٴلو فیشن ویک لاطینی امریکا کا سب سے اہم فیشن ایونٹ ہے۔اور اس سال پہلی بار اسے براہ راست انٹرنیٹ پر بھی پیش کیا جارہا ہے۔