18 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…اعزاز احمد چودھری کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا ،ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سیکریٹری خارجہ کے تقرر کی منظوری کے بعداعزاز احمد چودھری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،وہ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ملک کے نئے سیکریٹری خارجہ کے عہدہ سنبھال لیں گے۔موجودہ سیکریٹری خارجہ سید جلیل عباس جیلانی رواں ماہ کی 27 تاریخ کو واشنگٹن روانہ ہو ں گے جہاں وہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔ امریکا روانگی سے قبل وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔