کھیل
18 دسمبر ، 2013

پہلاون ڈے:پاکستان کاسری لنکاکوجیت کیلئے 323رنز کا ہدف

پہلاون ڈے:پاکستان کاسری لنکاکوجیت کیلئے 323رنز کا ہدف

شارجہ…شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیاں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 323رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی، اور 50اوورز میں 5وکٹ پر 322رنز بنائے۔ شروع ہی سے پاکستان کے بیٹس مین سری لنکن بالرز پر حاوی رہے۔ محمد حفیظ نے شاندار سینچری اسکور کی اور وہ 122رنز بنا کر آخری اوور میں آوٴٹ ہوئے۔ ان سے قبل اپنے کیرےئر کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے اوپنر شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61گیندوں پر 61رنز بنائے جبکہ نوجوان صہیب مقصود نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 73رنز بنائے۔ اوپنر احمد شہزاد صرف 11رنز بنا سکے جبکہ شاہدآفریدی نے 12گیندوں پر 34رنز بنائے۔ عمر اکمل 9رنز اور بلاول بھٹی ایک رن کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔

مزید خبریں :