انٹرٹینمنٹ
21 جنوری ، 2012

لاہور میں بولان کلچرل ایوارڈ کی تقریب

لاہور … لاہور میں بولان کلچرل ایوارڈ کی تقریب ہوئی جسے فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے چارچاند لگادیئے،لاہور کے مقامی ہوٹل میں بولان کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام اس ایوارڈ شو میں شو بز سے وابستہ شخصیات نے خاص طور پر شرکت کی۔ ایوارڈ کاآغاز ادکارہ نادیہ علینے کیا،تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس تقریب میں ساز وآواز کا عجب سماں تھا۔ تقریب میں فنکاروں کو مختلف کیٹگر یز کے ایوارڈ دیئے گئے۔ سینئر اداکارحبیب اور نغمہ بیگم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکارہ شین نے ماضی کی معروف جو ڑی کو اس پر فلمائے گیت سے ٹربیوٹ پیش کیا۔ایوارڈ تقریب میں عدیل برکی، نغمانہ جعفری، ماہم رحمن اور نصیبو لال نے اپنی پرفارمنس سے میں حاضرین کو محظوظ کیا ، ابھرتی ہوئی ماڈل مناہل نے خوبصورت رقص سے تقریب کی رونق دوبالا کردی ،ایوارڈ شو میں فلمی فنکاروں نے اپنے فن کے جوہردکھائے جبکہ ابھرتے ہوئے آرٹسٹ بھی پوری فارم میں دکھائی دیئے۔

مزید خبریں :