28 مارچ ، 2012
راولپنڈی … سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران نے تیسری بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کی خواہش میں 18 ویں ترمیم میں پنجاب کا سودا کرتے ہوئے کہا کہ بیشک اس کے بدلے گیس اور بجلی نہ دی جائے، پنجاب کے پاور پلانٹس کو گیس نہ ملنے کی وجہ بھی یہی ہے۔ راولپنڈی میں اٹک سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم کا بننا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرلے گی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ خادم اعلیٰ لوگوں کو وفاق کے خلاف اکسا رہے ہیں، احتجاجی مظاہروں میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا خون شہباز شریف کے ذمہ ہے۔ یہ بتایا جائے کہ کیا لیپ ٹاپ کی تقسیم سے علم اور تعلیم میں اضافہ ہوتا ہے؟؟ ۔