24 فروری ، 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانےکا پتہ لگایا، سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزپاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔