28 مارچ ، 2012
کراچی…جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد نے مظاہرہ کرنے والی نرسوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیاہے اورمطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ خواتین پرتشدد پر قوم سے معافی مانگیں۔ قاضی حسین احمدنے کراچی پریس کلب کادورہ کیااورتنخواہوں میں اضافے سمیت اپنے دیگرمطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے نرسنگ اسٹاف سے ملاقات کی۔قاضی حسین احمد نے کہا کہ وہ نرسزپرتشددکی شدید مذمت کرتے ہیں،اسلام اور ہماری روایات خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خواتین پرتشدد پرقوم سے معافی مانگیں۔قاضی حسین احمد نے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ کابھی دورہ کیا۔