انٹرٹینمنٹ
24 دسمبر ، 2013

میرا کی گورنر پنجاب سے اسپتال کیلئے اراضی دینے کی درخواست

میرا کی گورنر پنجاب سے اسپتال کیلئے اراضی دینے کی درخواست

لاہور…گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اداکارہ میرا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں میرا نے گورنر پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ان کی والدہ کے نام سے اسپتال کے لیے اراضی دی جائے۔ اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسپتال کے لیے اراضی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی یقین دہانی سے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سماجی کارکن ہوں، فلاحی منصوبوں میں حصہ لے کر خوش ہوتا ہوں۔

مزید خبریں :