کھیل
25 دسمبر ، 2013

ابوظہبی ون ڈے : سری لنکاکا پاکستان کوجیت کیلئے 226رنزکاہدف

ابوظہبی ون ڈے : سری لنکاکا پاکستان کوجیت کیلئے 226رنزکاہدف

ابوظبی… پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکاکی ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 226رنز کا ہدف دیا ہے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 48.5اوورزمیں225رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی، اس سے قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس آئی لینڈرز قائد انجیلو میتھیوز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،تاہم آج بھی ان کا یہ فیصلہ کچھ زیادہ سودمندثابت نہ ہوسکا اور سوائے آشان پریانجان 74،کمار سنگاکارا 51،کپتان انجیلو میتھیوز38کے علاوہ کوئی اور آئی لینڈرز بیٹسمین گرین شرٹس بولروں کا پامردی سے مقابلہ نہ کرسکا ،اور آئی لینڈرز اپنے مقررہ پچاس اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔سری لنکن بیٹنگ لائن اپ کی تباہی میں مرکزی کردار جادوگر اسپنر سعیداجمل نے ادا کیا اور 4 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عمرگل نے 3 اور جنیدخان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم 49 ویں اوور میں 225 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔

مزید خبریں :