پاکستان
25 دسمبر ، 2013

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کااختیارعمران خان کو دینے کو تیار ہیں،پرویز رشید

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کااختیارعمران خان کو دینے کو تیار ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کااختیارعمران خان کے حوالے کرنے کو تیار ہیں،بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،ہماری حکومت بلدیاتی انتخابات کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا مستقبل عدالت کے ہاتھ میں ہے،عمران خان کا مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ نہ کرنا خوش آئند ہے، پہلے ہی کہہ دیاتھاتحریک انصاف کی ریلی مال روڈکی پیالی میں بندہوجائے گی۔سینیٹر پرویز رشیدنے کہا کہ پہلے حکومتیں آمرانہ طریقے سے توڑی جاتی تھیں،موجودہ حکومت ووٹوں سے منتخب ہوکر آئی ہے۔

مزید خبریں :