پاکستان
25 دسمبر ، 2013

ایم کیو ایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،رحمن ملک

 ایم کیو ایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،رحمن ملک

کراچی…سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،جتنی یکجہتی ہوگی اتنا ہی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رحمن ملک نے مزید کہا کہ ہرشہری چاہتا ہے کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے تاکہ شہر میں مکمل امن قائم ہوسکے۔

مزید خبریں :