25 دسمبر ، 2013
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ بلاشبہ قائدتحریک الطاف حسین ہی تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں جوپاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 25دسمبرکی شب نائن زیروپرایم کیوایم کے زیراہتمام کرسمس کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں کرسچن برادری نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں خواتین اوربچوں کی تعداد نمایاں تھی ، اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی،امین الحق،احمدسلیم صدیقی ،سیف یارخان،اسلم آفریدی،پاسٹرجاویدانور اوراقلیتی امورکمیٹی کے اراکین کے علاوہ دیگربھی موجودتھے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں راواداری کی قحط سالی ہے قائدتحریک الطاف حسین کی سیاست پاکستان میں گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہواجھونکے مانندہے جس نے ملک کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے، الطا ف حسین نے مخالفین کی پرواکیے بغیرتمام اقلیتی کمیونٹیز کوجو کمزورہیں نہ صرف ان کے جائزحقوق کی بات کی بلکہ ان کے حقوق کومنوانے کیلئے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ایوانوں میں آوازبھی بلندکی۔ انہوں نے کرسچن برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین وہ واحد لیڈرہیں جواقلیتوں کوبھی برابرکاشہری سمجھتے ہیں اوران کایہ گھر نائن زیرواورنائن زیروکی یہ گلی آنے والے وقت میں نہ صرف اقلیتیوں کے حقوق کی علامت بن کرابھریں گے بلکہ یہی سے وہ جدوجہدشروع کی گئی جوپاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کا شہری بنواکردم لے گی ۔ تقریب سے شعبہ اقلیتی امورکمیٹی جوائنٹ انچارج منورلعل اورپطرس یوسف،پاسٹرامجدگل نے بھی خطاب کیااورنائن زیروپرکرسمس کی منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے پرتمام شرکاء کا الطاف حسین اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔