26 دسمبر ، 2013
لاہور…پاکستانینژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پرحاضری دی ، اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی تقریب میں بھی شرکت کی ۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان فیملی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے ،پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ، لوگوں میں گھل مل گئے ، تقریب کو بھرپو انجوائے کیا،خود بھی قومی پرچم لہراتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں آ کر خود کو زیادہ توانا محسوس کر رہے ہیں عامر خان نے اہل خانہ کے ہمراہ مزار حضرت داتا صاحب پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔ باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خوبصورت ملک اور یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں وہ اپنے ساتھ بے شمار خوش گوار یادیں لیکر جارہے ہیں۔