26 دسمبر ، 2013
مانسہرہ … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بے حد مایوس کیا، چھوٹا کشکول توڑ کر میگا کشکول اٹھا لیا ہے۔مانسہرہ میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فوج اور حکومت شمالی وزیرستان کو جنوبی وزیرستان نہ سمجھے ،شمالی وزیرستان میں آپریشن فوری طور پر ختم کرکے کم از کم یہاں تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ بعض عناصر جگہ جگہ آپریشن کروا کر فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار منی لانڈنگ کے بادشاہ ہیں،وہ فنانس کے نہیں کامرس کے ماہر ہیں۔