پاکستان
26 دسمبر ، 2013

آصف زرداری کی بچوں کے ہمراہ بے نظیر کے مزار پر حاضری وفاتحہ خوانی

آصف زرداری کی بچوں کے ہمراہ بے نظیر کے مزار پر حاضری وفاتحہ خوانی

لاڑکانہ…سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعرات کو سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی آخری آرام گاہ پر اپنے بچوں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ اور بختاورکے ساتھ حاضری دی، انھوں نے اس موقع پر مزار پر پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی، انکے منہ بولے بھائی اور سابق صوبائی وزیر سید اویس مظفر ٹپی اور پارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔سابق صدر کافی دیر وہاں موجود رہے۔واضح رہے کہ جمعہ 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہونگی، چھٹی برسی کا آغاز قرآن خوانی و فاتحہ خوانی سے ہوگا، جبکہ دوپہر کو جلسہ ہوگا جس سے سابق صدر زرداری اور دیگر اہم رہنماء خطاب کرینگے۔دوسری جانب پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے قافلے ملک کے چاروں صوبوں سے لاڑکانہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :