پاکستان
27 دسمبر ، 2013

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے مالک مکان جاں بحق

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے مالک مکان جاں بحق

لاہور…لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے مالک مکان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنڈا چوک چوہنگ میں واقع گھر میں آگ گیس ہیٹر کی وجہ سے لگی۔ گھر کا مالک سراج دین حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ آگ سے گھر کا ایک حصہ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :