27 دسمبر ، 2013
کراچی…پولیس ذرائع کے مطابق سابق گورنربلوچستان ذوالفقارمگسی کابیٹافبیان مگسی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے،واضح رہے کہ پولیس گزشتہ رات ڈیفنس فیز8میں قتل کامقدمہ ذوالفقارمگسی کے بیٹے کیخلاف درج کیاگیاتھا،پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہشب سابق گورنر بلوچستان کے بیٹے نے ساتھیوں سمیت مقامی سنیما میں گھسنے کی کوشش کی،تاہم جب سیکورٹی گارڈز نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گاڑی کو نقصان پہنچایا، تاہم گاڑی روکنے پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے رپیٹر چھین کر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر آصف نامی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فبیان مگسی خود کوسابق گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا بیٹا بتاتا ہے،ادھر ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخاق شیخ کے مطابق فبیہان ذوالفقار مگسی کا سوتیلا بیٹا ہے۔