دنیا
30 دسمبر ، 2013

چین میں پولیس اسٹیشن پر حملہ،8 افراد ہلاک

چین میں پولیس اسٹیشن پر حملہ،8 افراد ہلاک

بیجنگ…چین کے مغربی علاقے ژین جیانگ میں’ دہشت گرد حملے‘ کے دوران پولیس نے 8 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے علاقائی حکومت کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ ژین جیانگ میں پرانی شاہراہ ریشم کے قریب واقع یارک لینڈ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔سرکاری ویب سائٹ پر دیے گئے ایک بیان کے مطابق چاقوؤں سے مسلح 9 حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا، اس دوران دھماکا خیز مواد بھی پھینکا گیا اور ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی، پولیس نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 8 حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔حکام نے واقعے کو ’دہشت گردحملہ‘ قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :