کھیل
31 دسمبر ، 2013

پہلا ٹیسٹ:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پہلا ٹیسٹ:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

ابوظہبی…پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکاکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم خرم شہزاد، احمدشہزاد، محمد حفیظ ،یونس خان،مصباح الحق،اسدشفیق،عدنان اکمل، بلاول بھٹی،سعیداجمل،راحت علی اورجنیدخان پر مشتمل ہے۔احمد شہزاد اور بلاول بھٹی اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وکٹ پر نمی کے باعث پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ون ڈے سیریزاچھی کھیلے، ٹیسٹ سیریزبھی جیتناچاہتے ہیں۔ کوچ ڈیوواٹمور کہتے ہیں کہ پاکستان کی بولنگ لائن میں بھرپورٹیلنٹ ہے، پاکستانی کرکٹرزکی کوچنگ کرنا مشکل کام نہیں۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :