انٹرٹینمنٹ
31 دسمبر ، 2013

جیون پروڈکشن کے تحت محفل غزل ،سہیل نجمی کی بھرپور پرفارمنس

 جیون پروڈکشن کے تحت محفل غزل ،سہیل نجمی کی بھرپور پرفارمنس

ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ … ڈیلس میں جیون پروڈکشن کی جانب سے ایک محفل غزل کا اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف غزل گائیک سہیل نجمی نے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے معروف فنکاروں اور گلوکاروں کے گیت اور غزلیں پیش کر کے محفل کو گرما دیا۔ اس طرح آنے والے مرد و خواتین نے بھی اس محفل میں بھرپور لطف حاصل کیا اور پرانی غزلوں اور گیتوں سے محظوظ ہوتے رہے۔ آنے والے افراد کی جانب سے بھی پیش کردہ فرمائشوں کو گلوکار سہیل نجمی نے پیش کیا اس طرح یہ محفل غزل رات بھر جاری رہی اور صبح صادق سے قبل اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر آنے والے افراد کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جیون پروڈکشن کے روح رواں حسین اجانی جو کہ غزل گائیک کے مقامی پروموٹرز بھی ہیں‘ نے آنے والے تمام مرد و خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ سہیل نجمی کے ہمراہ ان کے ساتھ آنے والے دیگر فنکاروں اور سازندوں زبیر‘ رجب علی‘ شہباز اور رحیم نے بھی اپنے جوہر دکھائے۔ امریکہ میں گلوکار سہیل نجمی کے انٹرنیشنل پروموٹر ایم ناصر صبا انٹرٹیمنٹ اور اظہر قاسمی اے زی انٹرٹینمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس محفل غزل میں بھرپور انجوائے کیا۔ واضح رہے کہ گلوکار سہیل نجمی کے ڈیلس میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی پروگرام منعقد ہو چکے ہیں اور عوام الناس کی جانب سے بھرپور مانگ کے باعث وہ اب تک کئی محفلوں میں اپنے جوہر دکھا کر حاضرین کو کئی بار مسرور کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :