31 دسمبر ، 2013
کراچی …ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ شہری نیوایئرنائٹ پرفائرنگ سے گریزکریں، فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،انھوں نے مزید بتایا کہ سی ویوجانیوالی2اہم شاہراہوں کوکھولنے کے احکامات مل گئے،جس کے بعد خیابان شمشیراورخیابان اتحادکوکھول دیاگیا ہے ۔دریں اثناء ایس پی کلفٹن نے کہا کہ سی ویوپرایک ہزار500پولیس اہلکارتعینات ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔