پاکستان
01 جنوری ، 2014

ملک بھر میں نئے سال کا جشن شروع ہوگیا

ملک بھر میں نئے سال کا جشن شروع ہوگیا

کراچی…ملک بھر میں نئے سال کا جشن شروع ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سب جگہ خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ کراچی کے پورٹ گرینڈ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا، فائرنگ کیلئے ہرقسم کے ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں، سال نو کے جشن کے موقع پر مختلف شہروں میں سٹرکوں پرمنچلوں کا رش ہے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی میں جشن کے ممکنہ راستوں اور ساحل سمندر جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن والوں کو کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ لاہور میں بھی سیکیورٹی کے پیش نظر مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :