پاکستان
02 جنوری ، 2014

حکومت زائرین کے قافلوں کیلئے موثر سیکورٹی پلان تشکیل دے،حامد موسوی

حکومت زائرین کے قافلوں کیلئے موثر سیکورٹی پلان تشکیل دے،حامد موسوی

راولپنڈی…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بدھ کی شام قمبرانی روڈ اختر آباد بائی پاس پرزائرین کی بس کے قریب بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس مذموم کاروائی کو نااہل حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ قراردیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو متعدد بار زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے متعدد کیا جاچکا ہے جس کی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی لیکن دہشتگردی کا حالیہ المناک سانحہ حکومتی انتظامات کیلئے سوالیہ نشان ہے۔آغا موسوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف فوری سرچ آپریشن کرے اور زائرین کے قافلوں کیلئے موثر سیکورٹی پلان تشکیل دے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ اختر آباد بائی پاس کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے ‘شہداء کے لواحقین کے نقصانات کا ازالہ کرے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں :