انٹرٹینمنٹ
02 جنوری ، 2014

’پاکستان آئیڈل‘ میں تھیٹر راوٴنڈ کی تیاریاں عروج پر

’پاکستان آئیڈل‘ میں تھیٹر راوٴنڈ کی تیاریاں عروج پر

کراچی …پاکستان آئیڈل میں تھیٹر راوٴنڈ کی تیاریوں کا آغاز اپنے عروج پر ہے۔ملک بھر سے86 نوجوان آوازیں مقابلے کے لئے ہیں۔ملک بھر سے آئیڈل کی یہ تلاش ایک اور نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے۔پاکستان بھر سے چنی گئی نوجوان آوازیں اب پہلی بار ایک دوسرے سے صبح و شام مقابلے کیلئے تیار ہیں۔یہ پہلے پاکستان آئیڈل کے تھیٹر راوٴنڈ کا مقابلہ ہے۔ بہترین ٹیلینٹ کی تلاش کے اس نئے مرحلے میں ججز کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔آئیڈل کے اس تھیٹر راوٴنڈ میں ججز کس کو کرتے ہیں پاکستان کے حوالے اور کس کو گھرلوٹا دیا جاتا ہے۔ یہ جاننے کے لئے دیکھئے اس جمعے اور اتوار کی رات پاکستان آئیڈل کے نئے ایپی سوڈز صرف جیو پر۔

مزید خبریں :