Geo News
Geo News

کاروبار
03 جنوری ، 2014

کراچی اسٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس پہلی بار 26ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس پہلی بار 26ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

کراچی…کراچی اسٹا ک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو روز سے زبردست تیز ی دیکھی جاری ہے۔ آج بھی کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 174 پوائنٹس اضافے سے 26 ہزار 136 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر جاپہنچا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق نئے سال میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کو ترجیح دی جارہی ہے،جس کی وجہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہے جو 10 فیصد سے کم ہوکر 9.2 فیصد ہوگئی ہے،سرمایہ کار پر امید ہیں کہ مرکزی بینک کی آئندہ مانیٹر ی پالیسی میں بنیادی شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :