پاکستان
03 جنوری ، 2014

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ برطانیہ بھجوا دی گئی

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ برطانیہ بھجوا دی گئی

اسلام آباد…پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ برطانیہ بھجوا دی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق جرنیل کو دل کا عارضہ ہے تاہم حالت تشویشناک نہیں۔ سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پرویز مشرف ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں لیکن حالت خطرے میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی جی کی گئی اور خون کے ٹیسٹ لیے گئے۔سابق صدر جنرل پروز مشرف اے ایف آئی سی میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی ای سی جی کی گئی اور خون کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم شریانوں کا جائزہ لینے کے لیے انجیو گرافی نہیں کی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ جائزہ لینے کے لیے برطانیہ بھجوادی گئیں۔

مزید خبریں :