کھیل
04 جنوری ، 2014

سڈنی، انگلش ٹیم ہمت ہار گئی، پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے روز155 پر ڈھیر

سڈنی، انگلش ٹیم ہمت ہار گئی، پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے روز155 پر ڈھیر

سڈنی…سیریز ہارنے کے بعد انگلش ٹیم ہمت بھی ہار گئی، پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 155کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی پانچ وکٹیں صرف 23رنزپرگرگئیں،لیکن بین اسٹوک نے 47اوراسٹورٹ بروڈ نے 30رنزبناکرٹیم کوفالوآن سے بچالیا۔انگلش ٹیم 155رنزپرڈھیر ہوگئی۔مچل جونسن ،پیٹرسڈل اوررائن ہیرس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں،آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹ پر 140رنز بنائے، کرس راجر 73رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :