04 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں حکومت پاکستان مدعی ہے، خفیہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پرویز مشرف کا نام کسی صورت ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا، اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا کیس عدالت میں ہے ، انہیں وہیں سامنا کرنا چاہیئے، پاکستان میں پرویز مشرف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز مشرف ماضی میں قانون کا احترام نہیں کرتے تھے اور اب بھی عدالت کا احترام نہیں کر رہے ، حکومت پر سعودی عرب اور یو اے ای سمیت کسی طرف سے دباوٴ نہیں، پرویز مشرف کے اربوں روپے کے اکاوٴنٹس کہاں سے آئے، تحقیقات ہونی چاہیئے۔