دنیا
06 جنوری ، 2014

چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14افراد جاں بحق

چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14افراد جاں بحق

بیجنگ…شمال مشرقی چین کی ایک مسجد میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ اتوارکی دوپہر ایک بجے چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا، واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چارافرادکی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :