دنیا
06 جنوری ، 2014

امریکی اسلحہ ساز کمپنی نے پاکستان کو رائفلیں دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا

 امریکی اسلحہ ساز کمپنی نے پاکستان کو رائفلیں دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا

واشنگٹن… امریکی اسلحہ ساز کمپنی نے پاکستان کو رائفلوں کی فراہمی کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا۔ اسلحہ سازکمپنی ڈیزرٹ ٹیکٹیکل آرمز کے سیلز منیجر مائیک ڈیوس کا کہنا ہے کہ کمپنی کا پاکستان کو اسنائپر رائفلز کی فراہمی کے لیے معاہدہ ہواتھا تاہم پاکستان میں عدم استحکام اورشہریوں پرحملوں کے خدشات کے باعث معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کا اسلحہ امریکی فوج کے خلاف استعمال ہوسکتا ہے۔ پاکستان کوجوجدید رائفلیں فراہم کی جاناتھیں وہ 3 ہزار گز تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید خبریں :