دنیا
06 جنوری ، 2014

بنگلادیش میں انتخابات کے نتائج ،عوامی لیگ کامیاب

بنگلادیش میں انتخابات کے نتائج ،عوامی لیگ کامیاب

ڈھاکا…بنگلہ دیش میں 116 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی لیگ کے 86 امیدوار کامیاب ر ہے ہیں۔بنگلہ دیش میں 5 جنوری کے انتخابات کا اپوزیشن سمیت 21 سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ اِس باعث عوامی لیگ اور اْس کے اتحادیوں کے 153 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے تھے۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ 300 اراکین پر مشتمل ہے۔ جن 147 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوئی ،اْن میں سے 116 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 86 حلقوں میں عوامی لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان آجکیا جائے گا۔ الیکشن کے دن 18 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل انتہائی سست رہا۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں کو جلا دیاگیا۔ تقریباً 436 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ شروع ہی نہیں کی جا سکی۔الیکشن کے دن ہنگاموں میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد مارے گئے۔

مزید خبریں :