دنیا
06 جنوری ، 2014

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری

واشنگٹن …سرد ہواوٴں اور برف باری نے امریکا کی بیش تر ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔ ہزاروں تعلیمی ادارے اب تک بند ہیں جبکہ پروازوں کے شیڈول میں بھی خلل واقع ہوا ہے۔امریکاان دنوں شدید موسمی صورتحال کی زد میں ہے۔ 26 ریاستوں میں شدید سرد موسم اور برفانی ہواوٴں کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 5 سے منفی 15تک گرجانیکاامکان ہے۔ ریاست ٹینی سی میں خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ برف کے طوفان کے بعد برفیلی ہواوٴں نے درجہ حرارت کو بیس سال کی ریکارڈ سطح تک گرادیاہے۔ وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں کا پارہ منفی تیس تک پہنچ چکا ہے جس میں مزید کمی کی پیش گوئی ہے۔ اوہائیو،وسکونسن،،شکاگو،،شمالی اور جنوبی ڈکوٹا ،اٹلانٹا اور نیش ویلی میں گاڑیاں ،مکانات،اور سڑکیں برف سے ڈھکی نظر آرہی ہیں۔ ریاست انڈیانا پولس میں ریکارڈ برف باری ہوئی اور24 گھنٹوں میں تقریبا12انچ برف پڑی۔وسط مغربی ریاستوں میں برف باری کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے دو ہزار 400 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

مزید خبریں :