دنیا
07 جنوری ، 2014

انگلینڈ کے جنوبی علاقوں میں سیلاب سے تباہی، لندن میں تیز ہوائیں

انگلینڈ کے جنوبی علاقوں میں سیلاب سے تباہی، لندن میں تیز ہوائیں

لندن…انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے جبکہ لندن کے رہائشیوں کو تیزہواؤں کا بھی سامناہے۔انگلینڈکے جنوب مغربی علاقے برکشائرکافضائی منظرعلاقے کے افرادکودرپیش مسائل کی داستان سنارہاہے۔دریائے ٹیمزمیں طغیانی اورسیلاب کے سبب یہاں رہنے والے افرادکے گھرپانی میں گھرے ہوئے ہیں۔جبکہ آسمان پرکالے بادلوں کاڈیرہ ہے۔ انگلینڈکے علاقےTEWKESBURYمیں بھی گھراورگاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور سیلاب کے سبب بعض حصوں میں بجلی بھی معطل ہے۔گھروں میں پھنسے لوگوں کونکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈیون سمیت بعض ساحلی علاقوں میں موجیں اس قدر بڑی ہیں کہ گھروں کوخالی کرالیاگیاہے ، جبکہ دیگرکووراننگ جاری کر دی گئی ہے۔ شہریوں کوخبردارکیاگیاہے کہ 9میٹرتک بلندلہریں ساحلی علاقے کی آبادی کوشدیدخطرات سے دوچارکرسکتی ہیں۔لندن سمیت برطانیہ کے کئی شہروں میں دن بھرتیزہوائیں چلتی رہیں جس کے سبب لوگوں کوشدیددشواری کاسامنارہا۔

مزید خبریں :