پاکستان
07 جنوری ، 2014

خیبرپختونخوا:اسلحہ اسکینڈل،سابق وزیر اعلیٰ کے برادر نسبتی اور مشیر گرفتار

خیبرپختونخوا:اسلحہ اسکینڈل،سابق وزیر اعلیٰ کے برادر نسبتی اور مشیر گرفتار

پشاور…خیبر پختونخوا پولیس کے لئے اسلحہ کی خریداری کے سیکنڈل میں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ کے برادر نسبتی اور مشیر کو گرفتار کرلیا۔ اسلحہ سکینڈل میں گرفتارافراد میں سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر محکمہ پولیس نیازعلی شاہ اور خیبر پختون خوا حیدرخان ہوتی کے برادر نسبتی رضا علی خان شامل ہے۔ پولیس اسلحہ کیس میں سابق آئی جی پی خیبرپختون خوا ملک نوید پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں پولیس کے لئے اسلحہ کی خریداری میں ملک نوید اور دیگر ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ سے زیادہ روپے کے کرپشن کا الزام ہے۔

مزید خبریں :