پاکستان
07 جنوری ، 2014

غداری کے مقدمے کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

 غداری کے مقدمے کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد…خصوصی عدالت میں سابق صدرپرویز مشرف پر غداری کے مقدمے کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ،اس سے قبل غداری کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں ہو ئی ،دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت قانون کے تحت تشکیل دی گئی،اسے آئینی عدالت کا درجہ حاصل نہیں اوراس کے اختیارات بھی محدود ہیں،آرٹیکل 6 اور 204 یا ان کے تحت بنائے گئے قوانین میں دوران سماعت گرفتاری کی کوئی شق نہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اگر ملزم عدالتی حکم پر بھی نہ آئے تو کیا عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے، اس پر انور منصور نے کہا کہ وہ اس نکتے پر بعد میں دلائل دیں گے۔سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے حکم پر فوجی اسپتال کے حکام نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں،سر بمہر لفافے میں رپورٹ کو فرداً فرداً تینوں ججوں نے رپورٹ دیکھی جس کے بعد جسٹس فیصل عرب نے کہا میڈیکل رپوٹس کا جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کیا جائیگا۔سابق صدرپرویز مشرف پر غداری کے مقدمے کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :