پاکستان
29 مارچ ، 2012

حکومت نرسوں کے تمام جائز مسائل حل کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر صغیر احمد

حکومت نرسوں کے تمام جائز مسائل حل کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر صغیر احمد

کراچی … وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت نرسوں کے مشاہرے اور الاوٴنس میں اضافے سمیت تمام جائز مسائل حل کرنا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ ہفتے کو اس بارے میں اعلان کریں گے۔ انہوں نے یہ بات کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے والی نرسوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے اس ماہ کے آغاز میں ہی نرسز کے یونیفارم الاوٴنس، MESS الاوٴنس اور مشاہرے میں اضافے سے متعلق سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائی تھی، تاہم سید قائم علی شاہ نے نرسوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے جمعرات کو اجلاس بلایا اور محکمہ خزانہ کو بھی معاملے کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ حکومت نرسوں کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے لیکن اس معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہفتے کو نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :