08 جنوری ، 2014
مری…مری کے علاقے سالگراں میں 2کوسٹرز کھائی میں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس چوکی انچارج نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 15لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ٹریفک کا عملہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ دونوں بسیں مری سے آ رہی تھیں، گہرائی کافی زیادہ ہے۔وزیراعظم میاں محمد نواز رشیف نے ڈی سی اواور سی پی او کو امدادی کارروائیوں کی خودنگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اندھیرا اور سخت سردی ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ پولی کلینک اور پمز ہاسپٹلز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔