08 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اٹارنی جنرل منیر اے ملک کا عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر اے ملک جمعے تک مستعفی ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ ایڈووکیٹ کو نیا اٹارنی جنرل بنایا جاسکتا ہے۔ منیر اے ملک نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔