پاکستان
29 مارچ ، 2012

پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے پی آئی اے کے سربراہان

پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے پی آئی اے کے سربراہان

کراچی … پاکستان ایئرفورس کے سبکدوش سربراہ ایئرمارشل (ر) راوٴ قمر سلیمان نے پی آئی اے انتظامیہ کے 25 ویں سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے نویں افسر ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ پی آئی اے اور پاکستان ایئر فورس کا تعلق بہت پرانا ہے۔سب سے پہلے پاک فضائیہ کے سربراہ ، 1965ء کی جنگ کے ہیرو اور افسانوی شہرت کے حامل ایئرمارشل نور خان اگست 1959ء سے جولائی 1965ء تک پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پھر نومبر 1973ء سے ستمبر 1978ء تک چیئرمین رہے۔ ایئر مارشل اصغر خان اگست 1965ء سے جون 1968ء تک اور ایئر وائس مارشل محمد اختر جون 1968ء سے ستمبر 1968ء تک پی آئی اے کے صدر رہے۔ ایئر وائس مارشل ظفر چوہدری یکم جولائی 1971ء سے مارچ 1972ء تک، ایئر مارشل وقار عظیم جنوری 1983ء سے جنوری 1987ء تک پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے، ایئرمارشل عظیم داود پوتہ اپریل 1989ء سے دسمبر 1989ء تک اور ایئرمارشل فاروق فیروز جولائی 1990ء سے مارچ 1991ء تک پی آئی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر دونوں عہدوں پر فائز رہے۔ ایئرمارشل عمر فاروق مارچ 1993ء سے مارچ 1996ء تک قومی ایئرلائن کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔ ایئر مارشل نور خان کا دور پی آئی اے کا سنہری دور کہلاتاہے۔

مزید خبریں :