09 جنوری ، 2014
اسلام آباد… سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔احتساب عدالت نے سابق صدر کو ایس جی ایس کوٹیکنا،پولوگرا وٴ نڈ اور اے آر وائی گولڈسمیت 5 نیب ریفرنسزمیں طلب کیاہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی سماعت کریں گے۔سابق صدر احتساب عدالت میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں گے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کی کارروائی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔