09 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی اسٹاک میں نئے سال کے آغاز سے ہی تیزی کارجحان جاری ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس 150سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 26 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا،کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوااور 26 ہزار 495 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے فیصلے سے حصص بازار مثبت زون میں داخل ہوا ہے۔دوسری جانب ٹیکسٹائل کی برآمدات اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے امکان سے ان کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔