29 مارچ ، 2012
راولپنڈی … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مظفر گڑھ رینجز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی ایئر ڈیفنس کی تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی ایئرڈیفنس مظاہرے میں پاک فوج کے زیراستعمال مختلف اہم ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا گیا، ان ہتھیاروں میں شارٹ رینج زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، کندھے سے مار کرنے والے میزائل اور اینٹی ایئر گنز کا مظاہرہ شامل تھا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل کیانی نے آرمی ایئرڈیفنس کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا اور کہا کہ مختلف خطرات سے نمٹنے کیلئے موجودہ دور میں ہتھیاروں کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیتی معیار بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف ملتان پہنچے تو کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے ان کا استقبال کیا۔