29 مارچ ، 2012
راولپنڈی … چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے صدر پاکستان کی طرف سے قومی خدمات سرانجام دینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں جنرل خالد شمیم وائیں نے یہ اعزازات تقسیم کیے، جن اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز میں اعزازات تقسیم کیے گئے ان میں ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیشنل انجینئرنگ شامل ہیں۔ تقریب میں 18 افراد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، 3 کو تمغہٴ امتیاز اور ایک کو ستارہ امتیاز دیا گیا۔