کاروبار
09 جنوری ، 2014

سوئی سدرن اورنادرن کی گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے اوگرا کو درخواست

سوئی سدرن اورنادرن کی گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے اوگرا کو درخواست

اسلام آباد…سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنی نے فی مکعب گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست اوگر کو ارسال کردی ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے گیس مہنگی ہوجائے گی ۔وگرا کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست دی گئی ہے جس کے مطابق سوئی سدر کمپنی نے فی مکعب گیس کی قیمت پر 41 روپے 26 پیسے اضافی کی درخواست کی ہے جس سے 14 ارب 40 کروڑ روپیکا ریونیو شارٹ فال پوراکیا جاسکے گی گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت 22 جنوری کو کی جائے گی۔ جبکہ سوئی نادرن گیس کمنی کے مطابق ادارے کا ریونیو شارٹ فال53 ارب روپیہے جسے پورا کرنے کے لئے گیس کی فی مکعب قیمت 96 روپے 80 پیسے بڑھانے کی درخواست اوگرا کو ارسال کی گئی جس کی سماعت 26 جنوری کو کی جائے گی۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے گیس مہنگی ہوجائے گی جبکہ صنعتوں میں تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔گیس کمپنیوں کے مطابق گیس کی پیدواری لاگت میں اضافہ اور ریونیوشارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے۔

مزید خبریں :