09 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پاکستان سے باہر جانے پر اب صرف 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی کیونکہ پاکستان سے باہر ڈالر لے کر جانے کی حد 50 فیصد کم کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زرمبادلہ اور روپے کی قدر کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے باہر جانے پر فی کس 10 ہزار ڈالر لے جانے حد 50 فیصد کم کردی جائے۔ لہٰذا اب پاکستان سے باہر جانے پر فی کس 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔