پاکستان
09 جنوری ، 2014

چوہدری محمد اسلم نے کریئر کا آغاز بحیثیت سب انسپکٹر کیا

چوہدری محمد اسلم نے کریئر کا آغاز بحیثیت سب انسپکٹر کیا

کراچی…چوہدری محمد اسلم شہید نے اپنی جرأت مندی اور بلند حوصلے کے باعث سب انسپکٹر سے ایس ایس پی کے عہدے تک ترقی کی کئی منازل طے کیں۔ ان کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔چوہدری محمد اسلم نے پولیس میں اپنے کیرئیر کا آغاز بحیثیت سب انسپکٹر کیا۔وہ شہر کے کئی تھانوں میں ایس ایچ او بھی تعینات ہوئے۔ لیاری گینگ وار کو ختم کرنے کے لیے لیاری ٹاسک فورس کی سربراہی بھی کی۔2010ء میں وہ سی آئی ڈی کے انویسٹی گیشن ونگ کے سربراہ مقرر ہوئے۔انہوں نے کا لعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیے اور تحریک طالبان پاکستان کے امیر قاری سعید انور سمیت کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب وسیم بارودی کو بھی ان کی ٹیم نے ہی گرفتار کیا۔ اس حملے سے قبل بھی ان کو تین بار ٹارگٹ کیا گیا۔ ایک بار ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا۔ چوہدری اسلم کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انتہائی احترام کیا جاتا تھا۔

مزید خبریں :