09 جنوری ، 2014
کراچی…شہید ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دھماکے سے چوہدری اسلم کا سر، سینہ اور ٹانگیں متاثر ہوئیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے چوہدری اسلم کا پوسٹ مارٹم کیا۔انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق چوہدری اسلم کومردہ حالت میں اسپتال لایاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم کے سر، چہرے اور سینے پر زخم آئے،ان کے جسم سے لوہے اور پلاسٹک کے ٹکڑے بھی ملے۔