پاکستان
09 جنوری ، 2014

چودھری اسلم کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہار افسوس

چودھری اسلم کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہار افسوس

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے ۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں لمحہ فکریہ ہیں۔

مزید خبریں :