کھیل
09 جنوری ، 2014

دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن:سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 153 رنز کی برتری

دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن:سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 153 رنز کی برتری

دبئی…دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 153 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، مہیلا جے وردھنے نے ٹیسٹ کیریئر کی 32ویں سنچری اسکور کی۔ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز 1 وکٹ پر 57 رنز سے آگے بڑھائی، پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت سری لنکن بیٹسمین رنز کا انبار لگانے میں کامیاب ہوئے۔ اوپنر کوشال سلوا 5 رنز کی کمی کی وجہ سے سنچری نہ بناسکے۔ وہ 95 رنز بناکر محمد حفیظ کا شکار ہوئے۔مہیلا جے وردھنے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی 32ویں سنچری اسکور کی، جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کا اسکور4 وکٹ پر 318 رنز تھا۔ جے وردھنے 106 اور کپتان اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم کو 153 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :